Advertisement
تجارت

قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں کمی

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے مختلف قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 20th 2021, 2:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  وزارت خزانہ نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو 19 مئی  یعنی آج سے  نافذ العمل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق شہدا فیملی  ویلفئر  اکاؤنٹس اور پنشنز بینیفٹ  اکاؤنٹس پر  منافع    کی  شرح11.52سے کم کرکے 11.4 مقررکر دی گئی ہے۔ اس کے علا وہ 10لاکھ کے  ریگولر  انکم  سر ٹیفکیٹ  پر ماہانہ  منافع  میں  600 روپے کمی  کر  کے اسے 7200 کردیا گیا ہے  ، جو پہلے  7800  مقررتھا۔   5 لاکھ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 500روپے کم  کرکے اسے 37 ہزار سے  36 ہزار 500 روپے  مقررکردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر منافع 9.20 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کردیا ہے جب کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر سالانہ منافع کی موجودہ شرح کو برقراررکھا گیا ہے ۔

Advertisement