Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا بیگم نسیم ولی کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما بیگم نسیم ولی کی وفات پر افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیاہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 18th 2021, 1:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں  بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ بیگم نسیم ولی کی پاکستان میں جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما بیگم نسیم ولی  چارسدہ میں88 برس کی عمر میں  انتقال کرگئیں تھیں ۔ وہ طویل عرصے سے عارضہ قلب اور ذیا بیطس کے مرض میں مبتلا تھیں۔ بیگم نسیم ولی عوامی نیشنل پارٹی کے بانی باچہ خان کی بہو، عبدالولی خان کی اہلیہ اور اے این پی کے صدر اسفندیار ولی خان کی والدہ تھیں۔ انہوں  نے 1975ء میں پاکستان کی سیاست میں قدم رکھا۔وہ ایک بار قومی اسمبلی اور تین بار صوبائی اسمبلی کی رکن بنیں ۔ بیگم نسیم ولی خان صوبے کی پہلی خاتون ہیں جو جنرل نشست پر منتخب ہوئیں۔ ہ چار مرتبہ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی پارلیمانی لیڈر بھی رہی ہیں۔بیگم نسیم ولی خان 1990ء اور 1997ء کے دوران صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہیں۔

Advertisement
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 days ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

  • 16 minutes ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 days ago
ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

  • a minute ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 4 days ago
Advertisement