کراچی : کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کراچی کے ضلع وسطی کے 3مختلف علاقوں میں 30 مئی تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

جی این این کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں شامل گلبرگ، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے جبکہ لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، ان علاقوں میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کورونا ایس او پیز کے مطابق ہونگی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی۔
دوسری جانب پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی گئی جوکہ اب صوبے بھر میں 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید74فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار617ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 80ہزار 362ہو گئی ہے ۔
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99ہزار 194ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 801 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.80 فیصد رہی۔
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 9 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 8 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 دن قبل


