نئی دہلی : بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے بھارت میں کورونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ روپےکی مالی امداد کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپر اسٹار اکشے کمار نے سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان گوتھم گھمبیر کی فاؤنڈیشن کو کورونا کے خلاف اقدامات کرنے کیلئے ایک کروڑ کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں سابق کرکٹر گو تھم گھمبیر نے اکشے کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ" گوتھم گھمبیر فاؤنڈیشن کو ضرورت مندوں کی غذا، ادویات، آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ایک کروڑ کا اعلان کرنے پر اکشے آپ کا بہت شکریہ"۔
Every help in this gloom comes as a ray of hope. Thanks a lot @akshaykumar for committing Rs 1 crore to #GGF for food, meds and oxygen for the needy! God bless ?? #InThisTogether @ggf_india
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) April 24, 2021
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکشے کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز اور اموات کی بڑھتی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بالی وڈ کی مشہور شخصیات اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔جان لیوا کورونا وائرس بھارت میں قہر ڈھانے لگا۔ایک روز میں تین لاکھ 49ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آگئے ہیں جبکہ دو ہزار سات سو سے زائد اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں ۔
ممبئی میں ہرتین میں سے ایک شخص مہلک وائرس کا شکارہونے لگا۔اسپتالوں میں جگہ ختم ہوگئی۔بھوپال سمیت کئی شہرو ں میں ٹرین کی بوگیوں کو آئسولیشن سینٹرز میں تبدیل کردیاگیا۔
بھارت میں آکسیجن کی مانگ بھی پوری نہ ہوسکی۔ہریانہ کے مقامی اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے4افراد مارےگئے۔احمدآباد کا آکسیجن پلانٹ چوبیس گھنٹے کام کرنےلگا۔بھارتی ائیرفورس کا طیارہ بھی سنگاپور سے آکسیجن ٹینکر لےکرمغربی بنگال پہنچ گیا۔
بھارت کی کئی ریاستوں میں کورونا ویکسین بھی کم پڑگئی ہے۔دہلی میں نافذ کورونا لاک ڈاون میں ایک ہفتے کیلئے توسیع کردی گئی۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سڑک پرہی سزائیں ملنے لگیں۔
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل


