Advertisement
پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امیر قطر سے ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سکیورٹی میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 29th 2021, 8:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر قطر پہنچے جہاں انہوں نے احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ دیکھی اور جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کیڈٹس کو دی جانے والی تربیت کے معیار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر جنرل قمرجاوید باجوہ کی امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) غنیم بن شاہین سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دفاع اور سیکورٹی میں تعاون پر بات چیت کی گئیجبکہ علاقائی سیکورٹی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Advertisement