Advertisement

کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

کراچی : پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے، تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 29th 2021, 4:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلے جا رہے ہیں ۔جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک 4وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے۔ جنوبی افریقا کو پاکستان پر اب تک صرف 29 رنز کی برتری حاصل ہوسکی ہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دوسری اننگز میں  ڈین ایلگر یاسر شاہ کی گیند پر  29 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ایلگر کے آؤٹ ہونے کے بعد رسی وین ڈر ڈوسن 64، مارکرم 74 اور ڈوپلیسی 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کیشو مہاراج اور کوئنٹن ڈی کاک اب بھی  وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح  رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں فواد عالم نے 109، فہیم اشرف نے 64، اظہر علی نے 51 اور محمد رضوان نے 33 رنز بنائے۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 دن قبل
Advertisement