Advertisement
پاکستان

کورونا کے مزید 64 مریض جاں بحق، مجموعی تعداد 11ہزار514 ہوگئی

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں ایک روز میں‌ مزید 64 مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار910نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 28th 2021, 7:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں ایک روز میں‌ مزید 64 مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار910نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری  لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید64 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار514ہوگئی ہے ۔ ملک میں‌ اب تک کورونا کے5لاکھ 39ہزار387کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ  فعال کیسز کی تعداد33ہزار2956 ہے ۔

 پنجاب

 پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد د 1 لاکھ 55ہزار805 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار661 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 43ہزار683ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 3 ہزار957 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 61ہزار648 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1743افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 788 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 193 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 41 ہزار 76،جبکہ اموات کی تعداد 472 تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 904 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 931  ہوچکی ہے جبکہ259 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

 ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 94ہزار  578ہوگئی ہے ، ملک بھر میں کورونا کے 40ہزار 121 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں 615 اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کےلیے سہولیات ہیں ۔

Advertisement
کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری

  • 8 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا

  • 10 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا صوبے میں   صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ

  • 7 گھنٹے قبل
غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق

  • 9 گھنٹے قبل
عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر

  • 6 گھنٹے قبل
 آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن  نے تصدیق کر دی

 آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن  نے تصدیق کر دی

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز

  • 7 گھنٹے قبل
ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران   تبدیل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل

  • 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے

  • 6 گھنٹے قبل
پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

  • 10 گھنٹے قبل
پی سی بی  : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت

  • 11 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement