میرپور : میرپور آزادکشمیرمیں کورونا کے بڑھتےکیسز کے پیش نظر کےآج سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن 7 مارچ رات 12 بجے تک رہے گا ۔ ڈپٹی کمشنر میرپور بدر منیر کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث یہ سخت فیصلہ کرنا پڑا اور ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے تحت میر پور آزاد کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ دو ہفتے بند رہے گی جبکہ شادی ہالز اور عوامی اجتماعات پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ میرپور آزاد کشمیر میں میڈیکل اسٹورز، اسپتال اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جب کہ گوشت، سبزی، پھل اور دیگر کاروبار صرف منگل اور جمعہ کو کھلیں گے۔
خیال رہے کہ آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 243ہوچکی ہے جبکہ301افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید36افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12ہزار896 ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 098ہے،اب تک کورونا کے5لاکھ81ہزار365کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 11 hours ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- a day ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago



