عوام، ممبران پارلیمان حکومت کے ساتھ نہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو
اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت کو پورے پاکستان میں ہروایا ہے۔عوام، ممبران پارلیمان حکومت کے ساتھ نہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ہم صدر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کے پاس آئے ہیں،پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود ہیں،پی ڈی ایم نے حکومت کو ہر میدان، ہر محاذ پر چیلنج کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت کو پورے پاکستان میں ہروایا ہے،حکومت نے کرم ایجنسی اور ڈسکہ میں دھاندلی کی، جو سب کے سامنے ہے،عوام، ممبران پارلیمان حکومت کے ساتھ نہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ ہے،ہم اپنے مشن میں کامیاب ہوں گے، اس کٹھ پتلی حکومت، وزیر اعظم کو گھر بھیجیں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پختونخوا کی اپوزیشن کیساتھ مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں، یہ ہماری کامیابی ہے، اب حکومت کو ان کے گھر میں جا کر چیلنج کر رہے ہیں، متحد ہو کر حکومت کو چیلنج کریں گے، ن لیگ کے پنجاب سے سینیٹ کے ووٹ ہمارے لیے چئیرمین سینیٹ کے لیے فائدہ من ہونگے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو، یوسف رضا گیلانی کا شکرگزار ہوں کہ وہ تشریف لائے، پوری قوم کے لیے خوش خبری ہے کہ پی ڈی ایم چاروں صوبوں اور مرکز میں سینیٹ انتخاب میں متحد ہے، مشترکہ حکمت عملی کے تحت سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں، انشااللہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ سمجھ رہے تھے یہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ایک دوسرے کے ووٹ توڑیں گی، لیکن ہم سینیٹ الیکشن کے متحدہ طور پر کامیاب نتائج حاصل کریں گے، ملک بھر میں پی ڈی ایم عوام کی تنہا آواز ہے، کل اسلام آباد میں تین نوجوانوں کو شہید کیا گیا، جہاں امن نہیں ہو گا وہاں معیشت نہیں ہو گی۔پی ڈی ایم ایک تحریک کا نام ہے، اخلاقی طور پر کوشش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کو نہ کاٹیں۔
کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک
- ایک دن قبل
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
- 11 گھنٹے قبل
زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- 11 گھنٹے قبل

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی
- 2 دن قبل
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا
- 12 گھنٹے قبل
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ
- 12 گھنٹے قبل
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید
- 11 گھنٹے قبل



