کراچی : سینیٹ انتخابات میں ٹکٹس کی تقسیم پر پی ٹی آئی سندھ کے ناراض رہنما ؤں نے اپنے تحفظات دور نہ ہونے پروزیراعظم کو لکھا خط پبلک کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر تحریک انصاف کی مشکلات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھنے لگی ہیں ۔ سندھ کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات تاحال دور نہیں کیے گئے ہیں ، اس حولے سے پی ٹی آئی سندھ کے ناراض رہنماؤں کا گل محمد رند کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا ، اس اجلاس کی سربراہی پی ٹی آئی سندھ کے رہنما لیاقت جتوئی کررہے ہیں۔ اجلاس میں ناراض عہدیداروں کی آٹھ رکنی کمیٹی کے اراکین سمیت دیگر قیادت شریک ہے ۔
ناراض رہنماؤں نے اجلاس میں عندیہ دیا ہے کہ اگر ارکان کے تحفظات دور نہیں کیے گئے تو وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کو پبلک کردیا جائےگا ۔ سینٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پہ ناراض عہدیداران کا سخت لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے ۔ لیاقت جتوئی نے شکایتوں سے بھرا خط وزیراعظم کو لکھا تھا جس کا جواب تاحال وزیراعظم کی جانب سے نہیں دیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما سینیٹ انتخاب میں ٹکٹس کی تقسیم کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیاہے ۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تحریک انصاف کے سینیٹ کے ٹکٹس دیے جانے کے معاملے پر ناراض عہدیداروں صداقت جتوئی، گل محمد رند، راجہ جاکھرانی، مبین جتوئی، محفوظ عرسانی اور اللہ بخش انڑ ممتاز شامل ہیں ۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخاب کے لیے ٹکٹ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ سے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر
- 5 hours ago
دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے
- a day ago
معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل
- 9 hours ago

لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار
- a day ago
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
- 5 hours ago
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت
- 7 hours ago

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی
- 9 hours ago

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی
- 5 hours ago
چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئے
- 9 hours ago
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ
- a day ago

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق
- 8 hours ago
مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا
- a day ago



