Advertisement

انعام بٹ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے

لاہور: پاکستانی ریسلرانعام بٹ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں یونان میں ہونے والے تیسرے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 12th 2021, 2:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
انعام بٹ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں انعام بٹ نے یوکرین کے پہلوان کو 1۔3 سے شکست دےکر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں  پاکستان کے زمان انور کو جارجیا کے پہلوان نے 0-1 سے ہرایا۔

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کا تیسرا ایونٹ یونان میں کیٹرینی بیچ پر جمعےکو شروع ہوا تھا، 90 کلوگرام کی کیٹیگری میں شامل پاکستان کے انعام بٹ نے  پہلے میچ میں آذربائیجان کے ریسلر ابراہیم یوسوباو کو شکست دی تھی اور دوسرے مقابلے میں انہوں نے لندن اولمپکس کے برانز میڈلسٹ جارجیا کے داتو مارساگشولی کو ہرایا تھا۔

یادرہے کہ اس سے قبل انعام بٹ نے روم میں ہونے والے دوسرے ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

 

 

 

Advertisement