اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں مزید 82 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3480کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں اموات کی مجموعی تعداد26ہزار662ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ ایک ہزار367ہوگئی ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح5.50فیصدرہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ11ہزار 808ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 198aافراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ43 ہزار 521 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 116 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 67 ہزار782 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5225 افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار549 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 342 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 2 ہزار347 جبکہ اموات کی تعداد886تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10 ہزار 150 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ179افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد33 ہزار210 ہوچکی ہے جبکہ 716 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 21 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago


