اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ہیکرز کو ای وی ایم مشین ہیک کرنے کا چیلنج دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم سے متعلق تکنیکی افراد کو چیلنج کرتے ہیں اگر وہ اسے ہیک کر سکیں تو دس لاکھ روپے دیں گے۔پارلیمانی کمیٹی نے ای وی ایم کے استعمال کے حوالے سے ترمیمی بل مسترد کر دیا، اگر بل پیش کرنے والے موجود نہ ہوں تو بل کو ڈیفر کر دیا جاتا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ہم آئینی اور قانونی راستہ اپنائیں گے ،بل جو مشترکہ اجلاس میں پیش کریں گے، الیکشن کمشن نے 37 اعتراضات اٹھائے ، وزرات سائنس کو بھیجنے کے بجائے پارلیمانی امور کمیٹی کو بھیج دیے ۔امتحانات سے پہلے ہی رزلٹ نکال کر الیکشن کمیشن نے اپنے کردار کو مشکوک کیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ای وی ایم سے متلعق تیکنیکی افراد کو چیلنج کرتے ہیں اگر وہ اسے ہیک کر سکے اسے دس لاکھ روپے دیں گے، انتخابات میں دھاندلی کا الزام ہر دور میں رہا ہے ، اپنے الیکشن کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔
خیال رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ، اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات سمیت الیکشن ایکٹ میں بیشتر حکومتی ترامیم کو مسترد کر دیاتھا۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 20 hours ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago


