کابل: طالبان نے عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری منسوخ کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری منسوخ کردی، طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی کا کہنا ہے کہ عوام کو مزید کنفیوژ نہیں رکھنا چاہتے، کابینہ نے کام شروع کردیا ہے۔
طالبان کے رکن نے اپنے ٹویٹر پیج پر ایونٹ کی مزید تاریخ بتائے بغیر لکھا کہ نئی افغان حکومت کی افتتاحی تقریب چند روز قبل منسوخ کر دی گئی تھی۔ لوگوں کو مزید الجھن میں نہ ڈالنے کے لیے امارت اسلامیہ کی قیادت نے کابینہ کا اعلان کردیا ہے اور یہ پہلے ہی کام شروع کرچکے ہیں ۔
مزید پڑھیں : یو اے ای جانیوالوں کیلئے خوشخبری ، بڑی پابندی ختم
انہوں نے اس سے قبل پھیلائی گئی معلومات کی تردید کی کہ افتتاح 11 ستمبر کو ہونے والا تھا اور اسے افواہیں قرار دیا ہے۔
قبل ازیں روس نے طالبان کی عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے 7 ستمبر 2021 کو عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ملا محمد حسن اخوند کو افغانستان کا وزیراعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی کو نائب وزرائے اعظم مقرر کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 15 اگست کو طالبان افغان دارالحکومت کابل میں داخل ہو گئے تھے اور ملک کے صدر اشرف غنی قریبی ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے تھے اور طالبان نے دارالحکومت کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 19 hours ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago

