پاکستان میں امن واستحکام تباہ کرنےکی تمام سازشوں کوہرقیمت ناکام بنادیں گے: آرمی چیف
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطےمیں دیرپاامن کیلئےکوشاں ہے۔ پاکستان میں امن واستحکام تباہ کرنےکی تمام سازشوں کوہرقیمت ناکام بنادیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی، کورکمانڈرکانفرنس میں عالمی، علاقائی اورملکی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،فورم کوافغانستان کی موجودہ صورتحال، بالخصوص پاک افغان بارڈرپرسیکورٹی اورخطرات کے خلاف موثرحفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نےافغانستان سےغیرملکی عملےکےانخلامیں فوج کےکردارکی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مؤثربارڈرمنیجمنٹ نظام پراطمینان کااظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ بارڈرمنیجمنٹ سےنقل وحرکت اورداخلی سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔پاکستان خطےمیں دیرپاامن کیلئےکوشاں ہے،عالمی برادری افغانستان میں بامقصدرابطوں اورانسانی ہمدردی کےتحت اپناکرداراداکرے،خطےمیں دیرپاامن واستحکام کیلئےعالمی برادری کامتحرک کردارضروری ہے۔
کورکمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ خطےمیں تمام فریقین دیرپاامن کیلئےباہمی تعاون کوفروغ دیں، کانفرنس کےشرکا نےسیدعلی شاہ گیلانی کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا،سیدعلی شاہ گیلانی نےپوری زندگی کشمیریوں کےحق خودارادیت کیلئےصرف کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کانفرنس نے بھارتی جبرکیخلاف کشمیریوں کےحق خودارادیت سےمکمل یکجہتی کےعزم کااعادہ کیا۔آرمی چیف نےتمام فارمیشنزکی پرامن محرم کیلئےکوششوں کوسراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روایتی اورغیرروایتی خطرات سےنمٹنےکیلئےپاک فوج کومکمل تیاررہنےکی ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن واستحکام تباہ کرنےکی تمام سازشوں کوہرقیمت ناکام بنادیں گے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 12 hours ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- a day ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago


