اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، حکومت برآمد کنندگان کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی برآمدات کا حجم بڑھانے کے لیے حکومتی اقدامات کےحوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں قومی سلامتی کےمشیرڈاکٹرمعید یوسف، ڈاکٹرشہبازگل، کامرس ڈویژن اورتوانائی ڈویژن کےحکام اورسینئراہلکارشریک ہوئے۔
وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی موجودہ برآمدات کے حجم میں مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر کا اضافہ ممکن ہے، برآمدات بڑھانے آئی ٹی، ٹیکسٹائل، ادویات، پولٹری، چاول ، سبزیاں اورمیواجات کی برآمدات پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے، چمڑا، نمک، سنگ مرمر، سرا میکس اور سرجیکل اوزارسمیت 19 مصنوعات پربھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، تمام شراکت داروں بشمول صنعتکاروں، برآمد کنندگان اور متعلقہ سرکاری اداروں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، درآمدات اور برآمدات کے درمیان فرق کوکم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے، حکومت برآمد کنندگان کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کامرس ڈویژن کو ہدیات دی ہے کہ غیرممالک میں تعینات پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کے لیے اہداف متعین کئے جائیں، کامرس ڈیویژن اگلے دو ہفتوں میں اسٹریٹیجک ایکسپورٹ فریم ورک منظوری کے لیے پیش کرے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی برآمدات میں اضافے کے ضمن میں مارکیٹ اور مصنوعات میں تنوع لانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستانی کاروباری برادری میں بےشمار پوٹینشل موجود ہے،کاروباری برادری کو موافق فضا اور کاروبار دوست پالیسیوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت کاروباری برادری کی مشاورت سے پالیسیوں کی تشکیل کے فلسفے پر عمل پیرا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اور انڈسٹری کی مضبوط پارٹنر شپ کا سلسلہ جاری رہے گا،حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے،حکومت کاروباری برادری سے توقع کرتی ہے کہ وہ ان مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں،کاروباری برادری ملکی معیشت کے استحکام میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- ایک دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 2 دن قبل





