Advertisement

افغانستان پرطالبان کے کنٹرول سے افریقی جہادی گروپوں کی حوصلہ افزائی ہوگی :انتونیو گتریس

جینیوا : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کہا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول سے افریقی ملکوں کے جہادی گروپس کی حوصلہ افزائی ہوگی جوکہ خطرناک ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 10th 2021, 2:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغانستان پرطالبان کے کنٹرول سے افریقی  جہادی گروپوں  کی حوصلہ افزائی ہوگی :انتونیو گتریس

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو  دیتے ہوئے  کہا کہ  افریقی ممالک کےشہریوں کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیورٹی میکنزم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا ہوں گے  ، ملک میں معاشی بدحالی سے ممکنہ طور پر لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں، طالبان کوبراہ راست اپنے اصولوں سے آگاہ کرنے کیلئے ان سے بات چیت  کا عمل جاری رکھنا ہوگا ، طالبان قیادت کیساتھ  مذاکرات سے ہم افغان شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرسکتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ عالمی برادری اگر چاہتی ہے کہ افغانستان پھر سےدہشتگردی کا گڑھ نہ بنے تو ہمیں طالبان اور افغانیوں کی ہر ممکن مدد کرنا ہوگی،  ہمارا یہ اقدام  عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔

انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ طالبان چاہتے ہیں انھیں عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے، ان پر سے پابندیاں ہٹائی جائیں اور ان کی مالی معاونت کی جائے۔ اگر ہم یہ سب مان لیں تواس سے عالمی برادری طالبان قیادت پردباؤ برقرار رکھ  سکتی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے 7 ستمبر 2021 کو عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ملا محمد حسن اخوند کو افغانستان کا وزیراعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی کو نائب وزرائے اعظم مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 9 گھنٹے قبل
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے

  • ایک دن قبل
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید

بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید

  • 10 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 11 گھنٹے قبل
شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

  • 10 گھنٹے قبل
کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک

کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک

  • ایک دن قبل
لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

  • ایک دن قبل
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ

ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا

پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا

  • 11 گھنٹے قبل
زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

  • ایک دن قبل
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

  • 10 گھنٹے قبل
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی

  • ایک دن قبل
Advertisement