مظفرآباد : بیرسٹر سلطان محمود آزادکشمیر کے 28ویں صدرمنتخب ہوگئے ۔


تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 34 ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوئے ہیں، ان کے مقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 16 ووٹ حاصل کیے ۔
بیرسٹر سلطان محمود نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1983ء میں آزاد مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی سفرکا آغاز کیا تھا۔انہوں نے 1985ء میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے پہلے الیکشن میں حصہ لیا اور اس میں وہ کامیاب ہوئے۔بیرسٹر سلطان محمود نے مجموعی طور پر 11 الیکشن لڑے ہیں جن میں سے 9 میں وہ کامیاب قرار پائے اور 2 الیکشن میں انہیں شکست ہوئی ۔
1996ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی حکومت میں بیرسٹر سلطان محمود وزیرِ اعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے۔وہ آزاد مسلم کانفرنس، آزاد جموں و کشمیر لبریشن لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، پیپلز مسلم لیگ کے صدر رہ چکے ہیں ۔بیرسٹر سلطان محموداس وقت پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر ہیں۔

دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی
- 14 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک
- ایک دن قبل
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- 3 دن قبل

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی
- 16 گھنٹے قبل
حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- 15 گھنٹے قبل
آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
- 15 گھنٹے قبل
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- 3 دن قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- 3 دن قبل

پاکستان کے جائز آبی حق کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
- 11 گھنٹے قبل
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- 2 دن قبل

این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
- 14 گھنٹے قبل


