Advertisement

افغانستان میں فضائی آپریشن بحال کردیا گیا

واشنگٹن :پینٹاگون نےافغانستان کے کابل ائرپورٹ پر فضائی آپریشن پھر سے بحال کردیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 18th 2021, 12:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغانستان میں فضائی آپریشن بحال  کردیا گیا

غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق  امریکی میجر جنرل ہینک ٹیلر کا کہنا ہے کہ امریکی میرینز جوانوں کو لے کر ایک طیارہ کابل ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے۔امریکی فوجی دستے کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں اور ڈھائی ہزار امریکی فوجی کابل میں موجود ہیں۔

دوسری جانب برطانوی   وزارت دفاع کے مطابق  برطانیہ نے مزید 200 فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان  کیا ہے جس کے بعد  افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی تعداد900ہوجائےگی ۔ اضافی فوجی بھیجنے کا مقصد برطانوی شہریوں کے  افغانستان سے تیز اور پرامن انخلاء کو یقینی بنانا ہے  ۔

خیال  رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی غیریقینی صورتحال اور ملک سے فرار کا راستہ نہ ملنے پر لوگ چلتے طیارے پر لٹک گئے تھے جس کے سبب کابل ایئرپورٹ پر امریکی طیارے سے گِر کر 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ افراتفری کی صورتحال سے نمٹنے اورہجوم کو منتشر کرنے کیلئے  امریکی فوج نے کابل ایئر پورٹ پر ہوائی فائرنگ بھی کی تھی ۔افغان نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ اتوار کی رات سے ہی لوگوں کے جم غفیر  موجود  ہے اور ملک سے باہر جانے کی امید میں تقریباً 2 ہزار افراد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  طالبان نے افغانستا ن میں جنگ کے خاتمے کااعلان  کیا ہے ۔گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، طالبان نے صرف 10دنوں میں ہی تقریباً پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ طالبان نے خوست کے ساتھ ساتھ دایکندی کے دارالحکومت نیلی کا کنٹرول بھی حاصل کیا، افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے اور طالبان صدارتی محل میں داخل ہوگئے تھے ۔

Advertisement
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

  • 8 گھنٹے قبل
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی

  • ایک دن قبل
کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک

کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک

  • ایک دن قبل
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے

  • ایک دن قبل
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید

بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید

  • 9 گھنٹے قبل
لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا

پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا

  • 9 گھنٹے قبل
زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

  • ایک دن قبل
شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

  • 9 گھنٹے قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 7 گھنٹے قبل
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ

ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement