Advertisement

سعودی عرب : ویکسین نہ لگوانے والے بچوں کے اسکول میں داخلے پر پابندی

ریاض: سعودی وزارت صحت نے 12 سے 18 برس کے وہ طلبا جنہوں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک نہیں لی انہیں اسکول یا دیگر تعلیمی ادارے میں داخل ہونے سے روک دیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 7th 2021, 2:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب  : ویکسین نہ لگوانے والے بچوں کے اسکول میں داخلے پر پابندی

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ہدایت کی ہے کہ 12سے اٹھارہ سال کے طلبا 8 اگست سے قبل کم از کم کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوالیں بصورت دیگر ان کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی ہوگی۔سعودی وزارت نے خبردار کیا ہے کہ جو طلبہ وطالبات 8 اگست سے قبل کورونا ویکسین کی پہلی خوراک نہیں لیں گے وہ نئے تعلیمی سال کے پہلے دن سکول نہیں جاسکتے ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق ویکسین کی پہلی خوراک اور دوسری خوراک کے درمیان تین ہفتے کا فاصلہ  رکھنا ضروری ہے ۔

سعودی وزارت صحت نے تاکید کی ہے کہ طلبہ اور طالبات کے ساتھیوں، اساتذہ  سمیت   اسکول انتظامیہ کو بھی ویکسین لگوانا ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں متاثرہ کیسز کی تعداد  530,981 تک جا  پہنچی ہے  جبکہ 8ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔   دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے جہاں 3 کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 6 لاکھ سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

Advertisement
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • ایک دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
Advertisement