برسبین میں مینگو ملٹی کلچرل میلہ، پاکستانی ثقافت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت، اوورسیز پاکستانیوں اور سکھ برادری کو مذہبی مقامات کی یاترا کی دعوت

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے شہر برسبین میں منعقد ہونے والا رنگارنگ مینگو ملٹی کلچرل میلہ پاکستانی ثقافت، روایات اور بین الثقافتی ہم آہنگی کا دلکش مظہر بن گیا۔
تقریب میں پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں پاکستانی کمیونٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں اور سکھ برادری کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور باہمی روابط، ثقافتی تعاون اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے میں اقلیتی مذہبی ورثے کے تحفظ، بحالی اور فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود مقدس مذہبی مقامات کی یاترا کے لیے اوورسیز پاکستانیوں اور دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان دنیا کو یہ واضح پیغام دینا چاہتا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اور مذہبی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مینگو ملٹی کلچرل میلے کے کامیاب انعقاد پر منتظمین ناصر تاثیر، شعیب حنیف، اسلم کاہلو، سعد ملک، شاہد چوہدری اور شہزاد اسلم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آسٹریلیا میں پاکستانی ثقافت، روایات اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔
نہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مینگو ملٹی کلچرل میلہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور دوستی کو نئی جہت فراہم کرے گا۔
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 دن قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 9 گھنٹے قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 11 گھنٹے قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 4 گھنٹے قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 11 گھنٹے قبل


