سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نیا ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا اجرا کی تاریخ سے 365 روز تک مؤثر ہوگا، جس کے دوران زائرین متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت زائرین ایک سال کے دوران متعدد بار مملکت میں داخل ہو سکیں گے، جب کہ مجموعی طور پر 90 روز تک قیام کی اجازت ہوگی۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نیا ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا اجرا کی تاریخ سے 365 روز تک مؤثر ہوگا، جس کے دوران زائرین متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔
وزارت کے مطابق ویزا ہولڈر ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 90 روز تک مملکت میں قیام کر سکے گا۔ ہر دورے میں گزارے گئے دن اسی 90 روزہ مدت میں شمار ہوں گے۔
The Ministry of Hajj and Umrah has introduced a multiple-entry Umrah visa that allows pilgrims to enter Saudi Arabia multiple times over a one-year period and stay in the Kingdom for up to 90 days in total.https://t.co/nTEPTYWKPh
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) July 20, 2026
وزارت نے واضح کیا ہے کہ اس ویزے کے ذریعے حج سیزن کے دوران سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ ہر سفر کے لیے منتخب کیے جانے والے عمرہ پیکیج کی مدت بھی ویزے پر دستیاب باقی دنوں سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔
اعلان کے مطابق ہر نئے دورے سے قبل زائرین کو نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ منظور شدہ سروس فراہم کنندہ سے عمرہ پیکیج خریدنا ہوگا، جب کہ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ بھی حاصل کرنا لازمی ہوگا، جس کی تاریخیں منتخب پیکیج سے مطابقت رکھیں گی۔
وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ہر مرتبہ سعودی عرب سے روانگی پر ویزا خودکار طور پر معطل ہو جائے گا، جب کہ دوبارہ آمد کے وقت تمام ضابطہ جاتی تقاضے پورے کرنے کے بعد ازخود فعال ہو جائے گا۔
وزارت کے مطابق اگر زائر 90 روزہ اجازت شدہ مدت پوری استعمال نہ کرے تو باقی ماندہ دن ویزے کی مدت ختم ہونے تک آئندہ دوروں میں استعمال کیے جا سکیں گے۔
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 10 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 11 گھنٹے قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 دن قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 دن قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 4 گھنٹے قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل


