ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے کہا کہ امریکہ نے جنوبی ایران میں سیرک کے قریب حملہ کیا، کسی جانی نقصان یا بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی ہے

امریکا نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف مسلسل آٹھویں رات بھی حملے جاری رکھے، اس سے قبل امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ اردن میں ایرانی حملے کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔
ایک ماہ قبل طے پانے والا عبوری جنگ بندی معاہدہ گزشتہ ہفتے ناکام ہونے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان حملوں میں شدت آ گئی ہے جس سے دوبارہ مکمل جنگ چھڑنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ہفتے کو مشرقی امریکی وقت کے مطابق شام 6 بجے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی شپنگ کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنے اور گزشتہ رات اردن میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والے پاسدارانِ انقلاب کے دستوں کو فوری سزا دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔
:امریکی سینٹرل کمانڈ نے بعد میں بتایا کہ اس نے اپنے حملوں کا سلسلہ مکمل کرلیا جن میں ایرانی فوجی ساحلی نگرانی اور فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے کہا کہ امریکہ نے جنوبی ایران میں سیرک کے قریب حملہ کیا، کسی جانی نقصان یا بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے بتایا کہ امریکی فوج نے عراق کی سرحد کے قریب شادگان کے نزدیک بھی ایک مقام کو نشانہ بنایا۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے اتوار کی صبح فوج کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایرانی فوج نے کویت کے الادیری کیمپ اور علی السالم ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی اثاثوں اور سازوسامان کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے سے خلیج میں امریکی اثاثوں اور اتحادیوں کے خلاف ایران کے حملوں کے سلسلے میں دونوں اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ یہ دونوں ہلاکتیں جمعہ کو ہوئیں اور ایک تیسرا امریکی فوجی لاپتہ ہے، اس اعلان کے بعد جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ 420 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ان کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔
ایران کی جانب سے ایرانی پلوں، بجلی کی تنصیبات اور دیگر بنیادی ڈھانچے پر امریکی حملوں کے بعد ہفتے کو سعودی عرب کے ساتھ ساتھ خلیج میں امریکہ کے دیگر اتحادیوں اور اردن کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک تحریری بیان میں کہا گیا کہ امریکی اقدامات نے ثابت کردیا ہے کہ ٹرمپ کے دستخط مکمل طور پر بے وقعت اور ساکھ سے عاری ہیں۔
بیان میں امریکہ کو اس سے بھی بھاری قیمت چکانے اور مزید ذلت کا انتباہ دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس نے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
خامنہ ای کے ٹھکانے اب بھی ایک معمہ بنے ہوئے ہیں۔
یہ تنازع جس کا آغاز فروری کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں سے ہوا تھا (اس امید کے ساتھ کہ اس کے جوہری اور میزائل پروگرام کو ناکارہ بنایا جا سکے اور اس کے علاقائی پراکسیوں کو کمزور کیا جا سکے)، توانائی کی سپلائی میں شدید خلل، عالمی افراطِ زر کے خدشات اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ کا باعث بن چکا ہے۔
ہفتے کو کویت کو مسلسل حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بارے میں مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون فضا میں ہی تباہ کر دیے، تاہم ان حملوں کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران کچھ فائر فائٹرز اور آئل سیکٹر کے ملازمین زخمی ہوئے۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں قائم امریکی فوجی سپورٹ سینٹر کیمپ عارف جان کو نشانہ بنایا اور علی السالم ایئربیس پر ایک راڈار کی سہولت کو تباہ کر دیا۔ بعد ازاں کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کویت پٹرولیم کارپوریشن نے تصدیق کی کہ مسلسل ایرانی حملوں میں اس کی ایک آئل تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، جس سے املاک کو شدید نقصان پہنچا اور چند افراد زخمی ہوئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئربیس پر موجود امریکی جنگی طیاروں کے ایک مرکز اور ایک انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹر کو بھی نشانہ بنایا۔

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 10 hours ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 11 hours ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 days ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 days ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 days ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 10 hours ago
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 11 hours ago

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 4 hours ago
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 11 hours ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 3 days ago


