تین ماہ سے جاری اس جنگ کا خاتمہ امریکہ کی طرف سے منجمد کیے گئے 24 ارب ڈالر کے اثاثوں کی واپسی سے مشروط ہے، جس پر تہران بضد ہے،ایران


واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ جب تک ایران کے ساتھ باقاعدہ امن معاہدہ طے نہیں پا جاتا، تب تک نہ تو پابندیاں ختم کی جائیں گی اور نہ ہی منجمد اثاثے بحال ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اثاثوں کی بحالی معاہدے کے بعد ہی ممکن ہے اور وہ فی الحال تہران کے ساتھ کسی قلیل مدتی معاہدے میں لبنان کی شمولیت کا مطالبہ نہیں کررہے ہیں۔
امریکی وزارتِ خزانہ اب ایران کے ان اثاثوں کو خلیجی اتحادیوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے استعمال کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک خصوصی ٹیم کو ایران کے حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں سے کویت اور بحرین میں ہونے والے مالی و مادی نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے، اور امریکہ ان اثاثوں کو مستقبل میں ہونے والی تباہی کے ازالے کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے۔ یہ نیا امریکی منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان جاری نازک جنگ بندی کے لیے ایک نئی رکاوٹ بن سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سفارتی کشیدگی کے دوران میدانِ جنگ میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے جہاں آبنائے ہرمز میں امریکی افواج نے ایرانی ساحلی ریڈاروں کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں قائم امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغے۔
کویت نے تصدیق کی ہے کہ ان میزائلوں کے گرنے سے رہائشی علاقوں میں مالی نقصان ہوا ہے۔ جہاں ایک طرف امن مذاکرات تعطل کا شکار نظر آتے ہیں، وہیں دوسری طرف ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سفارتی پیغام لے کر تہران پہنچے ہیں تاکہ رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای تک امن کا پیغام پہنچایا جا سکے۔
دوسری جانب، ایرانی رہبرِ اعلیٰ کے مشیر محسن رضائی کے مطابق تین ماہ سے جاری اس جنگ کا خاتمہ امریکہ کی طرف سے منجمد کیے گئے 24 ارب ڈالر کے اثاثوں کی واپسی سے مشروط ہے، جس پر تہران بضد ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 17 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 15 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل





