گلگت بلتستان انتخابات:پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے
گلگت بلتستان کے 1391 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ برقرار رہی


گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاریہےجبکہ مختلف حلقوں سے غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح بجے سے شروع ہو کر بغیر کسے وقفے کئے شام 5 بجے تک جاری رہا ۔ذرائع نے بتایا کہ 24 مجموعی طور پر حلقوں میں ووٹنگ کا عمل اختتام پذیر ہوا، ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ شروع کردیا گیا، پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی پولنگ سٹیشنز کے دروازے بند کر دیے گئے۔
دوسری جانب شام 5 بجے تک قطاروں میں موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔
اِسی طرح گلگت بلتستان کے 1391 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ برقرار رہی۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے 23، مسلم لیگ (ن) کے 22 امیدوار میدان میں ہیں، جمعیت علمائے اسلام کے 9، اسلامی تحریک پاکستان کے 10، مجلس وحدت المسلمین کے 7، استحکام پاکستان پارٹی کے 15 امیدوار ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان نظریاتی پارٹی کے 10 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 14 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 12 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 14 گھنٹے قبل



