Advertisement

کویت میں امریکی اڈے پر ایران کا میزائل حملہ، کئی امریکی زخمی، دو قیمتی ڈرون تباہ

ملبہ گرنے کے اس واقعے میں فوجی اڈے پر موجود تقریباً پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جن میں امریکی فوجی اہلکار اور نجی کانٹریکٹرز شامل ہیں،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 30th 2026, 2:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کویت میں امریکی اڈے پر ایران کا میزائل حملہ، کئی امریکی زخمی، دو قیمتی ڈرون تباہ

ویب ڈیسک:امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق ایران کے ایک بیلسٹک میزائل حملے میں کویت کے ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد امریکی اہلکار معمولی زخمی ہوگئے جبکہ دو MQ-9 ریپر ڈرونز کو شدید نقصان پہنچا۔

بلوم برگ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ کویتی فضائی دفاعی نظام نے فتح 110 میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، تاہم اس کے ملبے نے علی السالم ائیر بیس کو نقصان پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق، ملبہ گرنے کے اس واقعے میں فوجی اڈے پر موجود تقریباً پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جن میں امریکی فوجی اہلکار اور نجی کانٹریکٹرز شامل ہیں۔

علاوہ ازاں ایئر بیس پر کھڑے امریکا کے دو جدید ایم کیو-9 ریپر اسٹرائیک ڈرون طیاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جن میں سے ایک ڈرون مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جبکہ دوسرے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ ان میں سے ایک ڈرون طیارے کی مالیت لگ بھگ تین کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے ایک روز قبل کہا تھا کہ اس نے امریکی حملوں کے جواب میں ایک امریکی اڈے کو نشانہ بنایا، تاہم اس کی جگہ کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب کویت نے بھی ایک ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت کی تھی جس کا الزام ایران پر عائد کیا گیا، یہ حملہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
Advertisement