Advertisement
پاکستان

مسلہ فلسطین کو حل کیے بغیر ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے،وزیر خارجہ

کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے اور پاکستان دونوں مسائل پر اپنے مؤقف پر ثابت قدم ہے،اسحاق ڈار

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 30th 2026, 2:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلہ فلسطین کو حل کیے بغیر ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے،وزیر خارجہ

واشنگٹن ڈی سی:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ ابراہیمی معاہدے سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن پاکستان فلسطین کے معاملے پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور فلسطین کو تسلیم کیے جانے تک ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ جب تک 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا جاتا، اس وقت تک پاکستان اپنے موقف میں کسی قسم کی لچک نہیں دکھائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا معمارہے اور عالمی سطح پر ایران امریکا مذاکرات میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان نے امریکا اور ایران کو تقریباً 47 سال بعد مذاکرات کی میز پر لانے اور ابتدائی رابطوں میں اہم کردار ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کو عالمی سطح پر نئی شناخت ملی ہے اور بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پاکستانی سفیر اور دفتر خارجہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے اور پاکستان دونوں مسائل پر اپنے مؤقف پر ثابت قدم ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد مسلم ممالک، بشمول سعودی عرب، قطر اور پاکستان کو ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہئے۔

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
Advertisement