ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل اور دیگر اتحادیوں کو بھیج دیا،برطانوی میڈیا کا دعویٰ
امریکا کی شرط ہے کہ ایران جہازوں سے ٹیکس نہیں لے گا،جبکہ 60روز کی جنگ بندی کے دوران انتہائی افزودہ یورینیم پر مذاکرات ہوں گے،پورٹ


ویب ڈیسک:برطانوی اخبار دی گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل اور دیگر اتحادی ممالک کو بھیج دیا۔
گارڈین کی رپورٹ کے مطابق معاہدے میں آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی کھولنے کی شقیں شامل ہیں،مفاہمت کی یادداشت کے نتیجے میں ایران کو اس کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک رسائی دی جائے گی۔ جبکہ آبنائے ہرمز کو 30 روز میں جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اخبار کے مطابق امریکا کی شرط ہے کہ ایران جہازوں سے ٹیکس نہیں لے گا۔ ایران پر ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی پابندی معاہدے کا حصہ ہے،60روز کی جنگ بندی کے دوران انتہائی افزودہ یورینیم پر مذاکرات ہوں گے۔جس میں افزودہ یورینیم کے ذخیرے، افزودگی کی عارضی معطلی اور جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی جیسے امور شامل ہوں گے، جب کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے دستبردار ہوگا۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ چین چاہتا ہے کہ معاہدے کی حتمی توثیق اقوام متحدہ کرے۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے کا موجودہ خاکہ اسرائیل کیلئے ناقابل قبول سمجھا جا رہا ہے، کیوں کہ اس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق فوری اور واضح وعدے نہیں لیے گئے، جب کہ لبنان کو بھی مستقل جنگ بندی کے دائرے میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسی تناظر میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگی۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل





