Advertisement

مشرق وسطیٰ میں مزید تنازع غیر دانشمندانہ، جامع جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے، چینی صدر کی روسی ہم منصب سے بات چیت

اردو نیوز کے مطابق انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جامع جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے اور جنگ دوبارہ شروع ہونا غیر مناسب بات ہو گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 20th 2026, 3:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مشرق وسطیٰ میں مزید تنازع غیر دانشمندانہ، جامع جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے، چینی صدر کی روسی ہم منصب سے بات چیت

بیجنگ: (اے پی پی): چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تنازع کا مزید بڑھنا غیردانشمندانہ اقدام ہو گا اور ایک جامع جنگ بندی ضروری ہے۔

اردو نیوز کے مطابق انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جامع جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے اور جنگ دوبارہ شروع ہونا غیر مناسب بات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا جاری رہنا بہت اہم ہے۔ واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن منگل کی رات بیجنگ پہنچے تھے اور بدھ کوان کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس دورے کو دنیا بھر میں بہت غور سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے چند روز بعد ہوا ہے۔

روسی میڈیا پر جاری ہونے والی وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بدھ کی صبح بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کو بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اسی طرح سربراہی اجلاس کے بعد ان دونوں رہنماؤں کے درمیان شام کو بھی ملاقات ہو گی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کا آخری دورہ ستمبر 2025 میں کیا تھا اور اس وقت تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی اور دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کو 80 سال مکمل ہونے پر تقریب میں شرکت کے دوران فوجی پریڈ دیکھی اور صدر شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت بھی کی تھی۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 15 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 10 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 16 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 12 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement