Advertisement

ٹرمپ کی چہیتی ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

ان کے ہاں بیٹی ’’ویویانا‘‘ کی پیدائش یکم مئی کو ہوئی ہے، اور ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں،ترجما ن کیرولین

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 8th 2026, 2:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ کی چہیتی ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چہیتی وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ بیٹی کی ماں بن گئیں، یہ اطلاع سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بڑی تعداد میں کیرولین لیویٹ اور ان کی نومولود بیٹی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، یہ خوشخبری انہوں نے زچگی کی چھٹی مؤخر کرنے کے چند دن بعد سوشل میڈیا پر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی ’’ویویانا‘‘ کی پیدائش یکم مئی کو ہوئی ہے، اور ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بڑا بیٹا اپنی نئی بہن کے ساتھ زندگی کے نئے مرحلے کے مطابق ڈھل رہا ہے۔

ترجما ن وائٹ ہاؤس نے بیٹی کی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ویویانا بالکل ٹھیک ہیں اور ان کا بڑا بھائی خوشی سے چھوٹی بہن کے ساتھ زندگی کو ایڈجسٹ کر رہا ہے، ہم اپنے گھر آئی نئی خوشی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ان سب لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی بیٹی کی پیدائش پر ان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ 28 سالہ کیرولین لیویٹ امریکا کی تاریخ کی سب سے کم عمر وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری ہیں، جو اپنی سخت اور جارحانہ پریس بریفنگز کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 24 اپریل کو زچگی کی چھٹی شروع کرنی تھی، تاہم 25 اپریل کو وائٹ ہاؤس کوریسپانڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والے سیکیورٹی واقعے کے بعد ان کی چھٹی مؤخر کر دی گئی۔ وہ 28 اپریل تک وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں۔

لیویٹ کا پہلا بچہ جولائی 2024 میں اس وقت پیدا ہوا تھا جب صدر ٹرمپ پر انتخابی جلسے کے دوران حملے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی زچگی کی چھٹی مختصر کر دی تھی۔ان کی شادی 2025 میں ریئل اسٹیٹ ڈویلپر نکولس ریسو سے ہوئی، جو ان سے 32 سال بڑے ہیں، اور ان کے تعلق کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ ملتی رہی ہے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 3 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 5 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 6 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 19 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
Advertisement