Advertisement
پاکستان

معرکہ حق میں پاکستان نے عسکری، سفارتی اور بیانیہ محاذ پر کامیابی حاصل کی،عطا تارڑ

پاک فضائیہ اور ایئر ڈیفنس سسٹم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عالمی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، وزیر اطلاعات

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 8th 2026, 2:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معرکہ حق میں پاکستان نے عسکری، سفارتی اور بیانیہ محاذ پر کامیابی حاصل کی،عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے نہ صرف عسکری میدان میں کامیابی حاصل کی بلکہ سفارتی اور بیانیہ کی سطح پر بھی مؤثر انداز میں اپنا موقف دنیا کے سامنے منوایا، جبکہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔

تفصیلات کے مطابق پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے زیر اہتمام معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت ان کے لیے باعث اعزاز ہے اور ان کا پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے۔

تقریب سے خطاب میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس معرکہ حق کے دوران قومی اسمبلی میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ پوری قوم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر دشمن کے مقابل متحد ہے، کیونکہ کامیابی ہمیشہ اتحاد و اتفاق سے ہی حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بیانیہ، سفارتی اور عسکری محاذ پر منفرد کامیابی عطا کی، جبکہ بھارت کے بڑے بڑے دعوے چند گھنٹوں میں ہی بے بنیاد ثابت ہو گئے اور اس کا غرور خاک میں مل گیا، پاک فضائیہ اور ایئر ڈیفنس سسٹم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عالمی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جبکہ دشمن کو چند گھنٹوں میں ہی پسپائی اختیار کرنا پڑی اور سیز فائر کے لیے خود رابطہ کرنا پڑا۔

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس کامیابی میں وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کی تیاری بھی قابل تحسین رہی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران بیانیہ کی جنگ میں پاکستانی میڈیا، صحافیوں، سوشل میڈیا صارفین اور نوجوانوں نے بھرپور کردار ادا کیا اور دنیا نے پاکستان کے ذمہ دار اور بالغ نظر میڈیا کو سراہا، بھارت کی جانب سے بے بنیاد دعوے کیے گئے، تاہم حقیقت سامنے آنے پر وہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ بھارت خود دہشت گردی کے معاملے پر دوہرے معیار کا مظاہرہ کرتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے بھارت داخلی معاملہ قرار دینے کی کوشش کرتا ہے، تاہم حقیقت دنیا کے سامنے واضح ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں افواج پاکستان ہر وقت مکمل طور پر تیار اور مستعد رہیں۔تقریب کے اختتام پر معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا۔ 

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 7 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • ایک گھنٹہ قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 20 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 4 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement