Advertisement

آبنائےہرمز جھڑپوں کے باوجود بھی ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے،ٹرمپ

ٹرمپ نے ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاندار ملک ہے ، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 8th 2026, 2:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آبنائےہرمز جھڑپوں کے باوجود بھی ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے،ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور اطراف میں ایران کے ساتھ جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، معاہدہ کسی بھی دن ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو آج امریکی بحری جہازوں پر حملے نہیں کرنے چاہئے تھے، ایران نے امریکی جہازوں پر میزائل اور ڈرونز حملے کیے۔

میڈیا سے گفتگومیں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی پہلی رجیم ختم ہوگئی، دوسری تقریباً ناکارہ ہوچکی ہے ، ایران میں رجیم چینج تو ہو چکی، اب ہم تیسری رجیم سے ڈیل کر رہے ہیں، ایران جلد معاہدے پر دستخط کردے گا، ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔علاوہ ازیں ٹرمپ نے ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاندار ملک ہے ، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ہیں۔

جبکہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے 3 ڈسٹرائر بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کر گئے، ان بحری جہازوں پر ایران کی جانب سے حملہ بھی کیا گیا مگر انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری طرف امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملے کی تصدیق کردی اور دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے ایران کی جانب سے بلا اشتعال حملے کا ذاتی دفاع میں جواب دیا ہے۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائیرز نے آبنائے ہرمز سے خلیج عمان کا سفر کیا، اس دوران ایرانی افواج نے میزائل، ڈرون اور چھوٹی کشتیوں سے امریکی بحری جہازوں پر حملہ کیا تاہم امریکی بحریہ کا کوئی اثاثہ نشانہ نہیں بنا۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق اس کے علاوہ ایران کی کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیبات، انٹیلی جینس، سرویلنس تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، امریکہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا، لیکن امریکا پوری طرح مستعد ہے اور امریکی افواج کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 5 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 21 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 8 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 2 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
Advertisement