Advertisement

کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان

لاہور : کمشیر پریمیئر لیگ کا افتتاحی میچ 6 اگست جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 3rd 2021, 3:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میرپور ہاکس افتتاحی میچ میں مد مقابل ہونگے ، مایہ ناز جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز اوورسیز واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ مظفرآباد ٹائیگرز کو سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان کی خدمات حاصل ہیں ۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے ،کشمیر پریمیئر لیگ کے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے ایونٹ کے تمام میچز مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

Advertisement
Advertisement