Advertisement

 جنگ بندی میں توسیع نہیں کرنا چاہتا،ایران کے پاس معاہدے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے،ٹرمپ

اگر جلد معاہدہ نہ ہوا تو امریکا ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی شروع کر سکتا ہے اور امریکی فوج اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Apr 21st 2026, 8:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 جنگ بندی میں توسیع نہیں کرنا چاہتا،ایران کے پاس معاہدے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے،ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی:واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں جنگ بندی میں توسیع نہیں کرنا چاہتا، ایران کے پاس معاہدے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کودیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع نہیں کرے گا۔

انٹرویو میں ٹرمپ نےکہا کہ مریکا اس وقت مضبوط مذاکراتی پوزیشن میں ہے اور امکان ہے کہ جلد ایک بڑا معاہدہ طے پا جائے گا، ایران جنگ اچھے معاہدے پر ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے 2 دن پہلے کہا آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں پھر کہا نہیں کھولیں گے۔ تاہم ہمارا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔ اور ایران کے پاس معاہدے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا زیادہ وقت نہیں ہے۔ اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ایک کامیابی رہی ہے۔ امریکا نے ایران کے متعدد بحری جہاز تباہ کیے ہیں اور اس کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق موجودہ حالات میں فوری فیصلے ضروری ہیں اور فریقین کو مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنا چاہیے،تاہم صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر جلد معاہدہ نہ ہوا تو امریکا ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی شروع کر سکتا ہے اور امریکی فوج اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ 

اسی دوران صدرٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ سوشل پر ایران کی قیادت سے اپیل کی کہ وہ جلد ہونے والے مذاکرات سے قبل کچھ خواتین کو رہا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سعودی رہنماوں سے گزشتہ روز بات چیت ہوئی۔ اور ان سے کچھ مانگ نہیں رہا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی مدد کے لیے کرنسی کی تبدیلی پر غور کر رہا ہوں۔ اور میں حیران ہوں کیونکہ وہ واقعی امیر ہیں۔ اگر میں ان کی مدد کر سکا تو ضرور کروں گا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم جنگ مکمل طور پر جیت چکے ہیں۔ اور میں ایک اچھا معاہدہ کرنا چاہتا ہوں جس کے لیے میرے پاس بہت وقت ہے۔ عراق جنگ 8 سال تک چلی اور ایران میں تو ہمیں صرف 6 ماہ ہوئے ہیں۔ میں نے وینزویلا میں 45 منٹ میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔

صدر ٹرمپ نے ٹیلی فونک انٹرویو میں مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے نمائندے اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت میں ضرور شریک ہوں گے، اگرچہ تہران نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ جب کہا گیا کہ ایران اپنے نمائندے نہیں بھیجے گا تو اس پر انہوں نے واضح کیا کہ وہ ضرور آئیں گے، کیونکہ ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔

Advertisement
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • 9 گھنٹے قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

  • 4 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

  • 4 دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

  • 15 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

  • 16 گھنٹے قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

  • 15 گھنٹے قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

  • 16 گھنٹے قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

  • 14 گھنٹے قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق

ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق

  • 3 دن قبل
سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی

  • 3 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

  • 3 دن قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

  • 4 دن قبل
Advertisement