افغان طالبان رجیم کانیافوجداری ضابطہ،ماہرین نے منظم جبراورآمریت کی علامت قرار دے دیا
طالبان کا نام نہاد فوجداری ضابطہ اصلاحات کے نام پر معاشرے کو خاموش کرنے کا ایک ظالمانہ حربہ ہے، ماہرین


کابل: افغانستان میں طالبان رجیم کے نافذ کردہ نئے فوجداری ضابطے پر عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جسے ماہرین نے منظم جبر اور آمریت کی علامت قرار دیا ہے۔
افغان میڈیا آمو ٹی وی اور کابل ناؤ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے طالبان کے نئے حکم نامے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ماہرین نے اس فوجداری ضابطے کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضابطے میں جرائم کی مبہم تشریح اور ججز کو دیے گئے وسیع اختیارات کے باعث بے گناہ افراد، خواتین، اقلیتوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کے ماہرین نے سرعام کوڑے مارنے جیسے اقدامات کو غیر قانونی اور انسانی وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے ان کے خاتمے پر زور دیا ہے۔
اس حوالے سےعالمی ماہرین کامزید کہنا ہے کہ طالبان کا نام نہاد فوجداری ضابطہ اصلاحات کے نام پر معاشرے کو خاموش کرنے کا ایکظالمانہ حربہ ہے، جس کے تحت شفاف حکمرانی یا عوامی رائے کے بجائے جبراً فیصلے مسلط کرنے کی روایت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 22 minutes ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 15 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- an hour ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 19 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago





