جنرل سوزان کی تعیناتی فوج میں خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے جہاں خواتین اہلکاروں کے ساتھ ہراسانی کے سنگین الزامات بھی لگائے جاتے ہیں


سڈنی:آسٹریلیا نے اپنی آرمی کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے دفاعی قیادت میں ردوبدل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل کو آرمی چیف مقرر کر دیا ہے، جنرل سوزان کوئیل رواں برس جولائی میں لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
رپورٹس کے مطابق لیفیننٹ جنرل سوزان کوئیل کا فوجی کیرئیر 40 سال پر محیط ہے،55 سالہ سوزان کوئیل نے 1987 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اپنے طویل کیریئر کے دوران کئی اہم کمانڈ عہدوں پر فائز رہی ہیں، تاہم وہ آسٹریلوی فوج کی کسی بھی شاخ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بننے جا رہی ہیں۔
سوزان کوئیل کی یہ تعیناتی ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب آسٹریلوی فوج اپنے صفوں میں خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
جنرل سوزان کی تعیناتی آسٹریلین آرمی میں خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے جہاں خواتین اہلکاروں کے ساتھ ہراسانی کے سنگین الزامات بھی لگائے جاتے ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلین وزیراعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے آسٹریلین آرمی کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون سربراہ تعینات کی گئی ہے جبکہ وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل کی تعیناتی کو تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت آسٹریلیا کی دفاعی فورسز میں خواتین اہلکاروں کی تعداد 21 فیصد ہے جبکہ اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دینے والی خواتین افسران کی تعداد 18 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔
آسٹریلین ڈیفنس فورسز نے 2030 تک فورسز میں خواتین کی مجموعی شمولیت کا ہدف 25 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 6 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 6 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 7 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 6 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 8 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 7 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 5 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 6 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 5 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 6 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 5 دن قبل








