Advertisement

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 2nd 2021, 6:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے شروع ہوگا ،میچ گیانا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم کردیا گیا تھاجبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دی تھی ۔

 یاد رہے کہ سیریز آخری اور چوتھا میچ 3 اگست بروز منگل کو کھیلا جائے گا۔

 

Advertisement