Advertisement
تجارت

شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ،پیٹرول کے بعد ٹول ٹیکسز میں بھی نمایاں اضافہ

پیٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ٹول ٹیکس میں یہ اضافہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو مزید بڑھائے گا، جس کے اثرات بالآخر مہنگائی کی صورت میں عوام تک منتقل ہوں گے،ماہرین

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 3rd 2026, 1:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ،پیٹرول کے بعد ٹول ٹیکسز میں بھی نمایاں اضافہ

ویب ڈیسک: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آ گئی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد ٹول ٹیکسز میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے شہریوں کیلئے سفر کرنا مزید دشوار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر میں ٹول ٹیکس کی نئی شرحیں جاری کر دی ہیں، جن کا اطلاق 5 اپریل سے ہوگا۔

جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق قومی شاہراہوں پر موٹر کار کا ٹول 100 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کوہاٹ ٹنل پر کار کا ٹول بڑھا کر 250 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح مختلف موٹرویز پر بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول 700 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے عبدالحکیم تک ایم تھری پر یہ فیس 800 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی ہے۔

جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق اسی طرح پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان تک ایم فور موٹروے پر کار کا ٹول 1050 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے، جبکہ ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر 1200 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈی آئی خان سے ہکلہ تک ایم 14 موٹروے پر کار کا ٹول 650 روپے سے بڑھا کر 800 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ حسن ابدال، حویلیاں اور مانسہرہ کے درمیان ای 35 پر کار کا ٹول 300 روپے سے بڑھا کر 350 روپے کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 موٹرویز پر بڑی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد بعض روٹس پر آرٹیکیولیٹڈ ٹرک کا ٹول 7000 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ٹول ٹیکس میں یہ اضافہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو مزید بڑھائے گا، جس کے اثرات بالآخر مہنگائی کی صورت میں عوام تک منتقل ہوں گے۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 11 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 8 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 10 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
Advertisement