Advertisement
پاکستان

اسحا ق ڈار کا مصری و ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

مصری وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے خطے میں امن و استحکام کے لیے پانچ نکاتی مشترکہ لائحہ عمل کو سراہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 2nd 2026, 8:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسحا ق ڈار کا مصری و ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے جس میں دو طرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے خطے میں امن و استحکام کے لیے پانچ نکاتی مشترکہ لائحہ عمل کو سراہا ہے۔

ترجمان نے کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں 4 فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر پرتپاک مہمان نوازی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقات کی توثیق کی اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازاں ازبک وزیر خارجہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا، اسلام آباد اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف کی۔

اس موقع پر پاکستان-چین پانچ نکاتی امن منصوبے کی مکمل حمایت کی گئی، خلیج و مشرق وسطیٰ میں استحکام کیلئے مشترکہ عزم کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 11 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 6 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 9 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 12 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
Advertisement