Advertisement
پاکستان

آپریشن غضب للحق کے ثمرات، ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں دہشتگردوں کی زیادہ ہلاکتیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ آپریشنز اب زیادہ مربوط، مؤثر اور مہلک ثابت ہو رہے ہیں،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 2nd 2026, 8:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آپریشن غضب للحق کے ثمرات، ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغانستان میں رواں سال 26 اور 27 فروری کی درمیانی شب دہشتگردوں کےخلاف آپریشن غضب للحق شروع ہونے کےبعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق فروری 2026 کے مقابلے میں مارچ 2026 کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ عرب نیوز نے معروف تحقیقاتی ادارے "سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز" کی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں اس پیش رفت کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں 2026 کے پہلے 3 ماہ میں مجموعی طور پر دہشت گردی کے واقعات میں 18فیصد کمی ہوئی۔

جاری کر دہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے خیبرپخنونخوا میں دہشتگردی میں 57 فیصد کمی ہوئی، دیگر شہروں میں بھی دہشتگردی میں واضح کمی واقع ہوئی،جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

مزید برآں، گزشتہ سال کے مقابلے میں 2026 کی پہلی سہ ماہی میں دہشتگردی کے واقعات اور اموات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں دہشتگردوں کی زیادہ ہلاکتیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ آپریشنز اب زیادہ مربوط، مؤثر اور مہلک ثابت ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ عناصر کی جانب سے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر دہشتگردی کے واقعات میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے،رپورٹ میں مزیدکہا گیا کہ دہشت گردوں نے بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر حملے کیے۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 13 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 14 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
Advertisement