برطانیہ کسی بھی صورت ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کا حصہ نہیں بنے گا،کئیر اسٹارمر
حکومت واضح اور پرسکون قیادت فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے اور ہر حال میں عوام کی سلامتی، قومی مفادات اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،کئیر اسٹارمر


لندن:برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ کسی بھی صورت ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے کہا کہ یہ جنگ برطانیہ کی جنگ نہیں ہے اور نہ ہی اس تنازع سے ملک کا کوئی براہِ راست تعلق ہے۔ کیئر اسٹارمر کے مطابق ان کی پہلی اور آخری ترجیح برطانیہ اور اس کے عوام کا مفاد ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے زور دیا کہ چاہے کسی بھی قسم کا دباؤ یا درخواست سامنے آئے، برطانیہ اس جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی معیشت کو نقصان پہنچا ہے تاہم برطانوی حکومت کا فوکس اپنے ملک کی حفاظت اور استحکام پر ہے۔
کیئر اسٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت واضح اور پرسکون قیادت فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے اور ہر حال میں عوام کی سلامتی، قومی مفادات اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
دوسری جانب برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، کینیڈا، جاپان اور متحدہ عرب امارات سمیت 35 ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں، جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوششیں فوری طور پر بند کرے، اور اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ اس اہم گزرگاہ میں محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات میں حصہ ڈالیں گے۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 16 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 14 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 17 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 11 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 14 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago





