Advertisement
پاکستان

 معاشی بچت، جنگ بندی کی کوششیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

وفاق ہو یا صوبے، ایسے منصوبے جو رُک سکتے ہیں انہیں روکا جائے تاکہ بچت کر کے عام آدمی کو سہولت فراہم کی جا سکے،وزیر اعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 2nd 2026, 4:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 معاشی بچت، جنگ بندی کی کوششیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بچت، جنگ بندی  کی کوششیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا اس وقت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں توانائی کے ممکنہ بحران پر غور کیا گیا، حکومت کے کفایت شعاری اقدامات اور توانائی کی بچت سے متعلق مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی کابینہ کے ارکان شریک ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم معاملات زیر غور آئے، وفاقی حکومت نے صوبوں سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں حصہ ڈالنے کا مطالبہ کیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مکمل بوجھ صارفین پر منتقل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ 

دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں جنگ کا دوسرا مہینہ شروع ہو گیا ہے، شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، شعلے ٹھنڈے کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ رکوانے کے لیے کوشش کر رہا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، آبنائے ہرمز سے دو تیل بردار جہازوں کی آمد میں نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشیں شامل ہیں۔

دوران اجلاس شہباز شریف نےمزید کہا کہ دوسرے ممالک کی طرح پاکستان بھی حالیہ جنگ سے متاثرہو رہا ہے، جنگ کے آغاز سے قبل ہماری ٹیم نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات اور مشاورت کی، 60 فیصد گاڑیوں کو روک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے، خطے میں ضرور امن قائم ہوگا، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا، پاکستانی پرچم برادر 20 بحری جہازوں کو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کا انتظام کیا ہے، اجتماعی اور بھر پور کاوشوں سے چیلنجز کو جانچا گیا اور بروقت اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کفایت شعاری مہم میں صدر مملکت آصف زرداری، بلاول بھٹو، وزرائے اعلیٰ اور پارلیمنٹیرینز کے کردار کو سراہتے ہیں، کابینہ ارکان نے دو ماہ کی تنخواہیں رضا کارانہ طور پر سرنڈر کیں، پارلیمنٹیرینز نے تیل کی بچت کو یقینی بنایا، گزشتہ تین ہفتوں میں وفاق نے پی ایس ڈی پی میں سو ارب روپے کا کٹ لگایا ہے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وفاق ہو یا صوبے، ایسے منصوبے جو رُک سکتے ہیں انہیں روکا جائے تاکہ بچت کر کے عام آدمی کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا، اسی لیے سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے وزرائے اعلیٰ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی،  مشکل صورتحال میں غریب کو تحفظ دینا اور اشرافیہ کو قربانی کا مظاہرہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فنڈز بچا کر غریب لوگوں کو تحفظ دینے پر خرچ کئے جائیں، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام یقینی ہوگا، ہماری توجہ کمزور اور مفلوک الحال طبقات کو تحفظ دیے پر مرکوز ہے، مہنگائی پر قابو پانا ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورہ چین پر بریفنگ دی، ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے متعلق آگاہ کیا۔ 

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 14 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 17 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 18 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 14 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 12 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
Advertisement