Advertisement

 محمد باقر ذوالقدرعلی لاریجانی کی جگہ ایران کے نئے سیکیورٹی چیف مقرر،ایرانی میڈیا کی تصدیق

باقر ذوالقدر ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر رہ چکے ہیں اور اسٹریٹجک حلقوں میں انہیں ایک سخت گیر اور بااثر شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے،رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 24th 2026, 6:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 محمد باقر ذوالقدرعلی لاریجانی کی جگہ ایران کے نئے سیکیورٹی چیف مقرر،ایرانی میڈیا کی تصدیق

تہران: گزشتہ ہفتے امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی جگہ محمد باقر ذوالقدر کو نیا سیکریٹری مقرر کر دیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق علی لاریجانی کی جگہ محمد باقر ذوالقدر کی نامزدگی کی توثیق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی کردی۔

محمد باقر ذوالقدر کون ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق باقر ذوالقدر ایران کی پاسدارانِ انقلاب (اسلامی انقلابی گارڈ کور) کے سابق کمانڈر رہ چکے ہیں اور اسٹریٹجک حلقوں میں انہیں ایک سخت گیر اور بااثر شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

انہوں نے 1979 کے ایرانی انقلاب سے قبل ایک خفیہ انقلابی گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ انقلاب کے بعد وہ اسلامی انقلابی گارڈ کور کے قیام میں شامل ہوئے۔ انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان ہونے والی جنگ میں بھی حصہ لیا تھا اور فوجی کمان میں تیزی سے ترقی کی۔

رپورٹس کے مطابق محمد باقر آئی آر جی سی میں چیف آف اسٹاف اور بعد ازاں ڈپٹی کمانڈر کے عہدوں تک پہنچے۔ بعد میں وہ سابق صدر محمود احمدی نژاد کے دور میں نائب وزیر داخلہ بھی رہے، جہاں وہ سیکیورٹی امور کے ذمہ دار تھے۔

علاوہ ازاں فوجی خدمات کے بعد انہوں نے عدلیہ میں اہم کردار ادا کیا اور چیف جسٹس صادق لاریجانی کے تحت اسٹریٹجک امور کے نائب کے طور پر کام کیا۔ وہ قدامت پسند سیاسی دھڑے سے وابستہ رہے اور 2017 کے انتخابات میں بھی سرگرم کردار ادا کیا۔

جبکہ ذوالقدر اس وقت مفادِ عامہ کے مشاورتی کونسل کے سیکریٹری ہیں، جو ایران کے سپریم لیڈر کو مشورے دینے اور اہم آئینی معاملات میں ثالثی کا کردار ادا کرتی ہے۔

خیال رہے کہ یہ تقرری ایک نہایت حساس وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کو اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، اور امریکہ و اسرائیل سے ان کی جنگ چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ملک کی اعلیٰ ترین دفاعی اور سیکیورٹی پالیسی سازی کا ادارہ ہے، جس کا سیکریٹری انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 18 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 11 minutes ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • an hour ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 14 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
Advertisement