Advertisement

کولمبیا میں فوجی مسافر طیارہ گرکر تباہ،34 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی،ریسکیو آپریشن جاری

طیارے میں 114 مسافر اور 11 عملے کے ارکان سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں،کولمبین فضائیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 24th 2026, 12:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کولمبیا میں فوجی مسافر طیارہ گرکر تباہ،34 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی،ریسکیو آپریشن جاری

بگوٹا: لاطینی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک فوجی مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک جبکہ 14 ابھی تک لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈی کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 77 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ طیارے نے پروکی سرحد کے قریب پورٹو لیگویزامو سے اڑان بھری تھی اور خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ طیارہ اُڑان بھرتے وقت رن وے کے اختتام کے قریب کسی چیز سے ٹکرا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے کولمبیا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ سی ون تھرٹی طیارہ افسوسناک حادثے کا شکار ہوا، حادثہ پوتو مائیو ریجن میں پیش آیا جہاں کے گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسافر طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوا اور اس میں 125 افراد سوار تھے۔

قبل ازیں کولمبیا کے صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ طیارے میں سوار 40 سے زائد افراد کی حالت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب کولمبین فضائیہ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ طیارے میں 114 مسافر اور 11 عملے کے ارکان سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 15 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 11 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 20 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 20 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
Advertisement