Advertisement

 صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، پی سی بی چیئر مین کی مبارکباد

صاحبزادہ فرحان کا اعزاز پاکستان کرکٹ کے لئے باعث فخر ہے۔یہ اعزاز صاحبزادہ فرحان کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے،محسن نقوی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 23rd 2026, 8:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، پی سی بی چیئر مین کی مبارکباد

دبئی:حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو شاندار اسنچریوں کی بدولت سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے ولے پاکستا ن ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو فروری 2026 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے.

دوسری جانب پی سی بی چیئر مین محسن نقوی نے ایوارڈ جیتنے پرفرحان کو مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ صاحبزادہ فرحان کا اعزاز پاکستان کرکٹ کے لئے باعث فخر ہے۔یہ اعزاز صاحبزادہ فرحان کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔

خیال رہے کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے میگا ایونٹ کی صرف 6 اننگز میں 76.60 کی شاندار اوسط اور 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ مجموعی طور پر 383 رنز بنائے، جو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ تھے۔

پاکستانی بلے باز کی ٹورنامنٹ میں 2 سینچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل تھیں اور وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں ایک سے زائد سینچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ 

اس دوران انہوں نے ویرات کوہلی کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑ کر ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا،29سالہ فرحان نے اپنی ٹیم کے ساتھی فخر زمان کے ساتھ ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے بڑی پارٹنرشپ (176 رنز) بھی قائم کی۔

حالانکہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکا لیکن فرحان کی شاندار کارکردگی نے انہیں آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ دلوائی۔

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 20 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 21 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 15 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 11 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
Advertisement