Advertisement
تجارت

ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر، زرِ مبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،مشیر خزانہ

مجموعی ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 16.3 ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.3 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں،مشیر خزانہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 14th 2026, 3:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر، زرِ مبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،مشیر خزانہ

اسلام آباد:ملکی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر نے 4 سال کی بلند ترین سطح عبور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو گزشتہ چار برس کی بلند ترین سطح ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 16.3 ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.3 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ مجموعی زرِ مبادلہ ذخائر میں اسٹیٹ بینک کا حصہ بڑھ کر 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذخائر میں مسلسل اضافہ ملک کی مالیاتی صورتحال میں بہتری اور مالی خودمختاری کے مضبوط ہونے کی علامت ہے۔

مشیر وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور مالیاتی نظم و ضبط کے باعث ملکی معیشت میں استحکام آ رہا ہے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اسی کا ثبوت ہے۔

ماہرین کے نزدیک اسٹیٹ بینک کے ریزروز میں اضافہ ملک کے مضبوط مالیاتی ذخائر اور معاشی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔ ملکی معیشت میں یہ نمایاں بہتری ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری، معاونت اور کاوشوں کا ثمر ہے

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 15 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 19 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 39 منٹ قبل
Advertisement