خارگ جزیرے پر حملے کے بعد امارات میں امریکی ٹھکانے اب ہمارے جائز اہداف ہیں، ایران کا انتباہ
امارات کے رہائشیوں کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے بندرگاہوں، ڈاکس اور امریکی فوجی تنصیبات کے قریب علاقوں کو خالی کر دیں،ایران


تہران:ایران کے پاسداران ِ انقلاب نے خارگ جزیرےپر امریکی حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے کہ وہاں موجود امریکی ٹھکانے اب جائز اہداف ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کو آگاہ کر دیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خارگ جزیرے پر حملے کے بعد امارات میں موجود امریکی ٹھکانے اب جائز فوجی اہداف تصور کیے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے قومی اقتدارِ اعلیٰ اور سرزمین کے دفاع کے لیے یہ جائز حق رکھتے ہیں کہ امریکی دشمن کے میزائل چلائے جانے کے مقامات کو نشانہ بنائے، جن میں بحری جہاز رانی کی بندرگاہیں، ڈاکس اور متحدہ عرب امارات کے بعض شہروں میں قائم امریکی فوجیوں کے ٹھکانے شامل ہیں۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور آبادیوں کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے بندرگاہوں، ڈاکس اور امریکی فوجی تنصیبات کے قریب علاقوں کو خالی کر دیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آج امریکی افواج نے ایران کے خارگ جزیرے اور فوجی اہداف پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین حملے کیے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے تاج زیور، خارگ جزیرہ میں ہر فوجی ہدف کو مکمل طورپر مٹا دیا گیا ہے، ہمارے ہتھیار سب سے زیادہ طاقتور اور نفیس ہیں۔
دوسری طرف ایرانی حکام نے ٹرمپ کے دعویٰ مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ تیل تنصیبات محفوظ ہیں مگر امریکی اڈوں کو اب زیادہ شدت سے نشانہ بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ خارگ نامی جزیرہ ایران کے ساحل سے 25 کلومیٹر دور واقع ہے، جہاں سے ایران کا 90 فیصد تیل عالمی منڈی میں جاتا ہے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک گھنٹہ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل





