امیناب میں ایرانی پرائمری سکول پر حملے کے ہم ہی ذمہ دار ہیں، امریکی جنرل کا اعتراف
خیال رہے کہ حالیہ جنگ کے پہلے دن امیناب میں اس سکول پر ہونے والے حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر تعداد کم عمر بچیوں کی تھی، رپورٹس


واشنگٹن ڈی سی: امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر اور یو ایس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ایران کے جنوبی علاقے میں ایک سکول پر حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر اس حملے میں امریکہ کا کردار ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے ،طابق برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )کو جنرل پیٹریاس نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے براہِ راست شواہد نہیں دیکھے لیکن ان کے خیال میں افسوسناک طور پر شاید ہم ہی ذمہ دار تھے، کیونکہ اس جنگی مشق میں ٹوماہاک میزائل صرف ہمارے پاس تھے۔
جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے مزید کہا کہ یہ عمارت برسوں پہلے ایرانی بحریہ کے ایک بڑے کمپاؤنڈ کا حصہ تھی تو اب ایسا لگ رہا ہے کہ اس وقت کا کچھ پرانا ڈیٹا استعمال ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی حکام نے اس حملے کا الزام امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا تھا تاہم دونوں ممالک نے تاحال اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی بلکہ ٹرمپ نے الٹا ایران پر الزام لگا دیا۔
خیال رہے کہ حالیہ جنگ کے پہلے دن امیناب میں اس سکول پر ہونے والے حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر تعداد کم عمر بچیوں کی تھی، پہلے پہل تو امریکہ نے اس حملے سے انکار کیا تھا تاہم بعدا زاں ایرانی میڈیا نے فوٹیجز جاری کی تھیںجس میں ایک امریکی ٹام ہاک کروز میزائل کو اسکول پر گرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 16 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 18 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 19 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 16 گھنٹے قبل





