قونصل خانے کی بندش سے سالانہ 75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی اور اس سے پاکستان میں امریکی قومی مفادات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا،امریکی محکمہ خارجہ


پشاور:واشنگٹن میں امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نےصوبائی دارالحکومت پشاور میں قائم امریکہ کے قونصلیٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق پشاور میں امریکی قونصلیٹ کو افغانستان کی سرحد کے قریب امریکہ کا اہم سفارتی مشن سمجھا جاتا تھا۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس فیصلے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق قونصل خانے کی بندش سے سالانہ 75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی اور اس سے پاکستان میں امریکی قومی مفادات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ پشاور میں امریکہ کا قونصلیٹ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے سے پہلے، اس حملے کے بعد افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کے دوران اور بعد میں امریکہ کے آپریشنز اور لاجسٹکس کا اہم مرکز رہا تھا۔
اس قونصلیٹ کو بند کرنے پر ایک سال سے زائد عرصے سے غور کیا جا رہا تھا اور یہ اقدام ٹرمپ حکومت کی جانب سے وفاقی اداروں کے حجم میں کمی کے جامع منصوبے کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو کے عمل میں گزشتہ سال ہزاروں سفارتی اہلکاروں کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (USAID) کے عملے کو بھی تقریباً مکمل طور پر فارغ کر دیا گیا تھا۔ تاہم پشاور قونصل خانہ محکمہ خارجہ کی اس تنظیم نو کے نتیجے میں مکمل طور پر بند ہونے والا پہلا بیرون ملک سفارتی مشن ہوگا۔
امریکہ کے پشاور قونصلیٹ میں 18 سفارتکار اور دیگر سرکاری اہلکار کام کرتے ہیں جبکہ 89 مقامی ملازمین کام کرتے ہیں۔ اس قونصلیٹ کو بند کرنے پر تقریباً 30 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔
جبکہ اس رقم کا بڑا حصہ عارضی دفاتر کے طور پر استعمال ہونے والے بکتر بند ٹریلرز کی منتقلی پر خرچ کیا جائے گا جبکہ باقی رقم گاڑیوں، الیکٹرانک و ٹیلی کمیونیکیشن آلات اور دفتری سامان کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی و لاہور کے قونصل خانوں منتقل کرنے پر لگائی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں اور دیگر افراد کے قونصلر معاملات اب اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ دیکھے گا۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 14 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 17 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 20 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 19 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 17 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago



