Advertisement

عباس عراقچی کا ترک وزیر خارجہ سے رابط،ایران کی ترکیہ پر میزائل حملے کی تردید

ترکیہ دوست ملک ہے اور ایرانی فوج پڑوسی ملک کی خودمختاری کا احترام کرتی ہے،ایرانی آرمی چیف

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 5th 2026, 2:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عباس عراقچی کا ترک وزیر خارجہ سے رابط،ایران کی ترکیہ پر میزائل حملے کی تردید

تہران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ترکیہ کے ہم منصب حاقان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوںنے ترکیہ پر میزائل حملے کی تردید کی ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور صیہونی حکومت کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے جمعرات کو بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ دوست ملک ہے اور ایرانی فوج پڑوسی ملک کی خودمختاری کا احترام کرتی ہے،بیان میں ایرانی فوج کی جانب سے ترکیہ پر میزائل داغنے کی بھی تردید کی گئی ہے۔

ترک وزارتِ دفاع نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ شامی اور عراقی فضائی حدود سے گزرنے والے ایرانی میزائل کو نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا ہے، تاہم میزائل کے اصل ہدف کا تعین نہیں ہو سکا تھا۔

خیال رہے کہ ترکیہ کا انجرلیک ایئربیس امریکی اور ترک فضائیہ کے کنٹرول میں ہے جسے امریکی اور نیٹو اتحادی افواج بھی استعمال کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایران کی جانب سے جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ جنگ کے آغاز سے اب تک ایرانی مسلح افواج نے اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی تنصیبات پر متعدد ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 4 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 18 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
Advertisement